جنوبی افریقہ کے وزیر قانون نے کہا ہے: ہم نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی کے سد باب اور فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام کو روکنے کے لئے بین الاقوامی قوانین پر عمل در آمد ہونا چاہیے۔
غزہ پر غاصب صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعدد ساڑھے تيئس ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
غزہ میں صیہونی فوجیوں کے جاری حملوں میں دو اور صحافی شہید ہوگئے اور غزہ کے خلاف جارح صیہونی فوج کے حملوں میں اب تک ایک سو چودہ صحافی شہید ہوچکے ہیں۔
پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد امریکا کی جانب سے ویٹو کئے جانے پر سخت تنقید کی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں جارح صیہونی حکومت کے حملوں میں مزید فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
صیہونی فوجیوں نے جنوبی الخلیل میں الفوار کیمپ پر یلغار کرکے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
فلسطینی استقامت نے صیہونی حکومت کے دو جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین کی استقامتی تحریک حماس نے تل ابیب پر میزائل برسائے ہيں جس کے نتیجے میں سینتس مقبوضہ علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔
تحریک استقامت فلسطین کے سیکورٹی اور انٹیلیجنس کے شعبے نے صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم شاباک کی روشوں کا پتہ لگاکر غزہ میں اس کے ایجنٹوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ پر اپنی وحشیانہ جارحیت کے اہداف میں غاصب صیہونی حکومت کی مکمل شکست پر زور دیا ہے۔