جہاد اسلامی کے سرایا القدس بریگیڈ نے حملہ آور صیہونی فوجیوں کے راستے میں بم سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کر دی جس سے 4 صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
مشرقی بیت المقدس کے علاقے الزعیم میں صیہونی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر مزاحمتی فورسز کے آپریشن کی خبر ہے۔
ذرائع نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی راکٹ مشقوں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے 50 میزائلوں کے داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔
صیہونی جارحیت کے جواب میں فلسطینیوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں کے خلاف دس کارروائیاں انجام دیں۔
تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی میں ایک صیہونی پولیس افسر کی ہلاکت، بہت بڑی سیکورٹی لیپس ہے۔
صیہونی غاصب فوجیوں نے فوزی ھانی مخالفہ نامی 18 سالہ فلسطینی جوان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسے شھید کر دیا ہے جب کہ اس فلسطینی کے ساتھ ایک اور جوان کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
عالمی سطح پر احتجاج اور مذمتی قراردادوں کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ بدسوتر جاری ہے۔
صیہونی ذرائع نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے فلسطینی کی شہادت واقع ہوجانے کی خبر دی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین کوعالم اسلام اور امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ قرار دیتے ہوئےفرمایا کہ فلسطین کے مسئلے پر جتنی پیشرفت حاصل ہوگی، عالم اسلام کے مسائل میں بھی پیشرفت حاصل ہوگي-