-
شیراز میں تاریخی وکیل نامی حمّام
Aug ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۳۴260 سال پرانا وکیل حمام 1760 عیسویں کے وسط میں شیراز کی وکیل مسجد کے مغرب میں زندیه دور میں بنایا گیا تھا۔ حمّام کے اندر موجود مومیائی مجسمے سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح قدیم لوگ اس جگہ کو گپ شپ، آرام کرنے، مہندی کی تقریبات کے انعقاد، نوزائیدہ بچوں کے غسل وغیرہ کے لیے استعمال کرتے تھے۔
-
خاکسار صدر، سید ابراہیم رئیسی۔ تصاویر+ویڈیو
Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۶گزشتہ روز صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے صوبائی سفر کے پروگرام کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے آخری اور اکتیسویں صوبے کرمان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ عوام سے ملنے کے مقصد سے دیہی علاقوں میں بھی گئے جہاں انہیں ریتیلے طوفان سے روبرو ہونا پڑا۔
-
گیلان کے کھیتوں میں چاول کی خوشگوار مہک
Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۲اگست میں جب گرمیوں کا موسم اپنے عروج پر پہنچتا ہے تو گیلان کے کھیتوں میں چاول کی خوشگوار مہک آتی ہے اور چاول کی فصل آہستہ آہستہ کٹائی کے لیے تیار ہورہی ہوتی ہے۔
-
صدر رئیسی کی شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر حاضری۔ تصاویر
Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۱صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اپنے پہلے مرحلے کے آخری صوبائی سفر پر جمعے کے روز کرمان پہنچے جہاں اُنہوں نے سپاہ قدس کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر بھی حاضری دی اور انکی قبر پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی۔
-
مظلوم کربلا کا روز شہادت، مولا کا غم بھی معبود کی نماز بھی۔ ویڈیو+تصاویر
Aug ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۲آج ایران میں یوم عاشور، نواسۂ رسول، شید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا جانثاروں کا یوم شہادت ہے۔ اس مناسبت سے پورا ملک آج سراپا سوگوار و عزادار ہے۔ یوم عاشور کی عزاداری کے ساتھ ساتھ سوگوارانِ حسینی نے ظہر کا وقت ہوتے ہی نماز ادا کی اور یوں اپنے مولا و آقا کے ساتھ اپنی وفاداری و بیعت کا اعلان کیا۔
-
قائد انقلاب اسلامی کی میزبانی میں مجلس حسین (ع)۔ تصاویر
Aug ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۰ان دنوں حسن روایتِ قدیم تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں قائد انقلاب اسلامی کی جانب سے خمسۂ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس میں ملک کے معروف علماء، خطباء اور مداحان اہلبیت تقریر اور نوحہ خوانی کرتے ہیں۔ یہ مجالس کورونا پروٹوکول کے پیش نظر بغیر عزاداروں کے منعقد ہوتی ہیں تاہم ان مجالس کو مختلف ٹی وی چینلز سے نشر کیا جاتا ہے۔
-
ایران غمِ حسین (ع) میں غرق۔ تصاویر
Jul ۳۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۶ایران میں ہفتے کے روز سے باضابطہ طور پر موسم عزا کا آغاز ہو گیا۔ محرم کا چاند افق عالم پر نمودار ہوتے ہی ملک بھر میں فرش عزا بچھ گئی اور حسینی پروانے اپنے مولا و آقا کے سوگ میں بے تابی کرتے نظر آنے لگے۔ تصاویر میں آپ مجالس عزا کی کچھ جھلکیوں کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
-
محرم کی دستک ۔ تصاویر
Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۳موسم عزا محرم الحرام ۱۴۴۴ ہجری کی آہٹ محسوس ہوتے ہی دنیا بھر میں شمعِ حسینی کے پروانوں نے مقامات مقدسہ، اپنے آس پاس اور اطراف کے گلی کوچوں، بازاروں، شاہراہوں، مسجدوں، حسینیوں اور اپنے گھروں کو سیاہ پوش کر دیا ہے اور ماہ اشک و عزا، محرم کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ کربلا، نجف، کاظمین، مشہد، سامرا، دمشق اور قم میں واقع روضات عالیہ میں بھی عزاداری سید الشہدا (ع) کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
-
آئمہ جمعہ و جماعات کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۴ایران میں پہلی نماز جمعہ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر کے آئمہ جمعہ و جماعات نے حسینہ امام خمینی رح میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
ازنا شہر کا خوبصورت گاؤں کمندان
Jul ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۹اشترنکوہ محفوظ علاقہ اپنی اونچی اور برف سے ڈھکی چوٹیوں، خوبصورت ندیوں، گہری وادیوں، متنوع نباتات اور حیوانات کے ساتھ ازنا شہر کا ایک نہایت خوبصورت دیہات ہے جو سیاحتی لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔ اشترنکوہ صوبہ لرستان کا سب سے اونچا مقام ہے اور بلند ترین پہاڑی سلسلوں میں سے ایک ہے۔ علاقہ صوبہ لرستان کا سب سے اونچا مقام ہے، جو درود کے جنوب مشرق سے الیگودرز کے شمال مغرب تک پھیلا ہوا ہے۔