-
ایران، فوجی ہیلی کاپٹروں کی ریہرسل پریڈ۔ تصاویر+ویڈیو
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۶:۳۵فوج کے قومی دن کے پیش نظر ایرانی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ریہرسل پریڈ انجام دی جس میں مختلف قسم کے دسیوں ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ ۲۹ فروردین مطابق ۱۹ اپریل کو ایران میں فوج کے قومی دن (نیشنل آرمی ڈے) کے طور پر منایا جاتا ہے۔
-
تہران کے سب سے خوبصورت پل پر افطار کرتے روزہ دار۔ تصاویر
Apr ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۲نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع معروف پل "طبیعت" پر روزہ داروں کے لئے افطاری کا انتطام کیا گیا۔ "طبیعت پل" اپنی منفرد ساخت اور خوبصورتی کی بنا پر قومی و عالمی سطح پر خاصی شہرت کا حامل ہے۔
-
جسم و روح کی بہاروں کا خوبصورت سنگم۔ تصاویر
Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۹موسم بہار کے ان خوبصورت اور سرسبز و شاداب ایام میں ایران کے شہر اصفہان میں 'بہار قرآن ماہ رمضان' کی آمد پر ہر روز "چہار باغ" نامی علاقے میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں سماج کے ہر طبقے کے افراد بڑے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کرتے ہیں۔ ان لمحوں کو واقعی جسم و روح کی بہاروں کے حسین سنگم کا نام دیا جا سکتا ہے۔
-
قرقیزستان فوٹو فیسٹیول میں سونے کا تمغہ ایرانی فوٹوگرافر کے نام
Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۷ایرانی فوٹوگرافر بھمن علی زارعی نے "نارین قرقیزستان" فوٹو فیسٹیول میں گولڈ میڈل جیت لیا
-
اعلیٰ حکام کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات۔ تصاویر
Apr ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۲آج بروز منگل مطابق ۱۰ رمضان المبارک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی عہدے داروں نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
-
بارگاہ رضوی میں تلاوت قرآنی کے دلکش مناظر۔ تصاویر
Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۹مشہد مقدس، ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ مبارک رمضان کی آمد پر فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کی بارگاہ عالیہ میں روزانہ تلاوت قرآنی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں فرزندان اسلام بڑی تعداد میں شرکت کر کے آیات ربانی سے فیضیاب ہوتے ہیں۔ (تصاویر: photo.razavi.ir)
-
سادہ افطاری کو فروغ دیتا حرم رضوی۔ تصاویر
Apr ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۴مشہد مقدس، فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس میں ماہ مبارک رمضان کے دوران روزانہ پانچ ہزار سے زائد سادہ افطاری کے پیک روزہ داروں کے درمیان تقسیم کئے جاتے ہیں جس کا مقصد روزہ داروں کو متبرک غذا سے افطار کرانے کے ساتھ ساتھ سادہ افطار کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم میں عوام کے لئے بھی تعاون اور شرکت کا امکان فراہم کیا گیا ہے۔ دینی متون میں سادہ افطاری پر خاصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ (تصاویر: photo.razavi.ir)
-
پاکستان: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی
Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۳پاکستان کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے۔
-
ماہ رمضان بہار قرآن۔ تصاویر
Apr ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۵:۴۴روایات نبوی میں وارد ہوا ہے کہ آپ (ص) فرماتے ہیں: اپنے گھروں کو تلاوت قرآن کے ذریعے نورانی بناؤ۔ اسی طرح ایک دوسری حدیث شریف میں فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ ہر شئ کی ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن کریم کی بہار ماہ رمضان ہے۔
-
شہیدِ حرمِ رضوی حجت الاسلام اصلانی کی عظیم الشان تشییع جنازہ۔ تصاویر
Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۵آج ایران کے شہر مشہد مقدس میں شہید حرمِ رضوی حجت الاسلام اصلانی کی عظیم الشان تشییع جنازہ عمل میں لائی گئی۔ تشییع جنازہ کے بعد شہید اصلانی کی نماز جنازہ فرزند رسول امام علی رضا علیہ السلام کے روضے میں مشہد کے امام جمعہ اور ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ سید علم الہدیٰ نے پڑھائی جس میں حرم کے متولی اور دیگر سول و فوجی عہدے داروں کے علاوہ بڑی تعداد میں زائرین بھی شریک تھے۔ شہید اصلانی ایک تکفیری عنصر کے حملے میں دو روز قبل حرم کے اندر شہید کر دئے گئے تھے۔