-
صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرے جاری، مستعفی ہونے کا مطالبہ
Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۸مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے گزشتہ شب بھی نتن یاہو کی مالی بد عنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔
-
جب غاصب و غدار معاہدے کے فریق ہوں تو امن کیونکر ممکن ہے؟! ۔ کارٹون
Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۲گزشتہ ہفتے جس وقت قبلۂ اول کے غاصب صیہونی ٹولے کا طیارہ، قبلۂ اول کے غدار امارات کے یہاں اترا تو اُس پر لکھے ہوئے لفظ ’’peace‘‘ کو دیکھ کر دنیا والوں کو ہنسی آ گئی۔ تاریخ گواہ ہے کہ ’’صیہونیت اور امن و صلح‘‘، یہ ایسے متضاد مفاہیم ہیں جو کبھی جمع نہیں ہو سکتے اور یہ وہی حقیقت ہے جسے اقتدار و ثروت کے بھوکے رجعت پسند عرب قبیلے سمجھنے سے قاصر ہیں۔
-
صیہونی وزیر اعظم کے خلاف اعتراضات جاری، مظاہرین گرفتار ۔ ویڈیو
Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۱مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے ہفتے کی شب نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم جو ان دنوں رجعت پسند عرب حکومتوں کو اپنا ہمنوا بنانے میں لگے ہیں، خود ان کے خلاف تل ابیب میں گزشتہ دو ماہ سے مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین مختلف جرائم میں ملوث نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہر ہفتے ہونے والے مظاہروں میں شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
-
صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت
Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۶مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے ہفتے کی شب بھی نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔
-
فلسطینی گردن پر صیہونی گھٹنہ، عرب غداری پر اترے، دنیا خاموش
Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۱نسل پرست امریکی پولیس کا طریقۂ کار مقبوضہ فلسطین میں عرصۂ دراز سے رائج ہے اور اب تک صیہونی نسل پرست اپنے گھٹنوں سے سیکڑوں فلسطینیوں کی گردنیں دبا چکے ہیں مگر دوسری جانب عرب ممالک ہیں جو قبلۂ اول کے غاصب، صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کی استواری کے معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کو تیار ہیں۔
-
قبلۂ اول سے غداری پر مزید عرب ممالک تیار، ٹرمپ کے داماد کا انکشاف
Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۶عرب امارات کے بعد امریکی صدر کے مشیر نے سعودی عرب اور بحرین کا دورہ کیا ہے۔
-
غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں نے پھر بمباری کی
Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۰صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح غزہ پٹی میں تحریک حماس کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔
-
غزہ پر غاصب صیہونیوں کا فضائی حملہ ۔ ویڈیو
Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۵۷گزشتہ شب صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے مرکزی علاقے البریج پر بمباری کی۔
-
قبلۂ اول سے خیانت پر پاکستان کی متحدہ عرب امارات پر نکتہ چینی
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۳پاکستان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی استواری کی مذمت کی ہے۔
-
فلسطینی نمازیوں نے پیروں تلے روند کر اماراتی خائن کو آگ لگائی۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۱فلسطینی عوام نے بیت المقدس میں نماز ادا کرنے کے بعد امت اسلامیہ بالخصوص قبلۂ اول کے ساتھ خیانت کرنے والے اماراتی شیخ کی تصویر کو پیروں تلے روند کر نذر آتش کر دیا۔ خطے کی بعض رجعت پسند حکومتوں منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے شرم و حیا کے علاوہ تمام تر انسانی، اخلاقی، اسلامی اور عربی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اب قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کے خونخوار غاصب، صیہونی دشمن کے ساتھ اتحاد و دوستی کی راہ اپنا لی ہے جس پر امت اسلامیہ بالخصوص فلسطینی قوم میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے۔