-
قبلۂ اول سے خیانت پر پاکستان کی متحدہ عرب امارات پر نکتہ چینی
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۳پاکستان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی استواری کی مذمت کی ہے۔
-
فلسطینی نمازیوں نے پیروں تلے روند کر اماراتی خائن کو آگ لگائی۔ ویڈیو
Aug ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۱فلسطینی عوام نے بیت المقدس میں نماز ادا کرنے کے بعد امت اسلامیہ بالخصوص قبلۂ اول کے ساتھ خیانت کرنے والے اماراتی شیخ کی تصویر کو پیروں تلے روند کر نذر آتش کر دیا۔ خطے کی بعض رجعت پسند حکومتوں منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے شرم و حیا کے علاوہ تمام تر انسانی، اخلاقی، اسلامی اور عربی اقدار کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اب قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کے خونخوار غاصب، صیہونی دشمن کے ساتھ اتحاد و دوستی کی راہ اپنا لی ہے جس پر امت اسلامیہ بالخصوص فلسطینی قوم میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے۔
-
اسرائیل میں ایک آٹھ منزلہ عمارت نذر آتش
Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۵مقبوضہ فلسطین کے شہر ایلات میں گزشتہ شب ایک آٹھ منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد عمارت کی نچلی منزلوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ صیہونی ذرائع نے اب تک دھماکے کی وجہ یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔
-
فلسطینیوں پر صیہونی دہشتگردوں کا حملہ، درجنوں زخمی
Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۵:۱۳غرب اردن میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
-
اسرائیل میں پر تشدد مظاہرے ۔ ویڈیو
Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۰گزشتہ چھے ہفتوں سے مسلسل مقبوضہ فلسطین میں صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب میں وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔ اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کی بالفور اسٹریٹ پر واقع صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر ’’نتن یاہو استعفیٰ دو‘‘ اور ’’نتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔
-
صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرے جاری، مستعفی ہونے کا مطالبہ
Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۱مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں صیہونیوں نے گزشتہ شب بھی نتن یاہو کی مالی بد عنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔
-
صیہونی سرغنے کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری
Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۵صیہونی حکومت کے سرغنہ بنیامین نتن یاہو کے مکان کے سامنے مقبوضہ فلسطین کے ہزاروں باشندوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ پر تشدد رہا اور اس کے دوران متعدد مظاہرین زخمی جبکہ بعض کو گرفتار بھی کیا گیا۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق مظاہرین صیہونی وزیر اعظم کے گھر پر دھاوا بولنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
-
صیہونی غاصبوں اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپیں ۔ ویڈیو
Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۲حالیہ چند ہفتوں میں صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے اور تقریبا روزانہ کسی نہ کسی مقام پر غاصب اور ساکن آمنے سامنے ہو ہی جاتے ہیں۔ پیش خدمت ویڈیو مقبوضہ فلسطین کے الخلیل علاقے کی ہے جہاں فلسطینی نوجوان صیہونی غاصبوں کے دستی اور صوتی بموں کے مقابلے میں اپنے قدیمی اور کارآمد ہتھیار، پتھروں کا استعمال کر رہے ہیں۔
-
صیہونی ٹولے کی دو آبی تنصیبات پر سائبر حملہ
Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۱صیہونی حکومت کی دو آبی تنصیبات کو ابھی حال ہی میں سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
نتن یاہو کے گھر کے سامنے ہزاروں صیہونیوں کا احتجاج ۔ ویڈیو
Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۵تل ابیب میں صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے اکٹھا ہو کر بدعنوانیوں میں ملوث نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر نیتن یاہو استعفیٰ دو اور نیتن یاہو ہمارے لئے باعث شرم ہے جیسے نعرے درج تھے۔ پولیس نے اس موقع پر مظاہرین کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور نتیجتاً صیہونی مظاہرین اور پولیس آپس میں الجھ پڑے۔