جنرل شکارچی : ایرانی حملے کا کویتی فوج کا دعوی غلط
Nov ۲۶, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے کویت کے اہم مراکز پر حملے کے کویتی فوج کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔
سحرنیو/ایران: جنرل شکارچی نے کویت کی فوج کے اس دعوے کی تردید کر دی ہے کہ ایرانی افواج نے اس ملک کے ایک اہم مرکز پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے خطے میں کوئی فوجی یا کارروائی نہیں کی گئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے مزید کہا: صہیونی حکومت اور امریکی فوج کے دشمنانہ اقدامات ، فالس فلیگ کے استعمال اور علاقائی مہم جوئی میں ان کے کردار کے پیش نظر، یہ الزامات خباثت اور علاقے میں عدم پائیداری کے بہانے ہیں ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس