-
قزوین میں قاجار دور کا روائتی قدیم حمام
Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۸قزوین کے قدیم اور بڑے حماموں میں سے ایک جو شاہ عباس ثانی کے حکم سے تعمیر کیا گیا تھا اور اسے پہلے "شاہی حمام" کہا جاتا تھا، یہ پرانا حمام عبید زکانی سٹریٹ پر بازار اور آقا کبیر مسجد کے ساتھ واقع ہے اور قدیم ترین حمام ہے۔ قزوین میں مرکزی حمام کا دروازہ جنوب کی طرف کھلتا ہے اور ایک گول سیڑھی کے ساتھ چھت کی طرف جاتا ہے۔ حمام کی بڑی سربینہ، جس کے درمیان میں ایک خوبصورت حوض ہے، میں چھ شاہی خاص مقام ہیں اور ایک کوریڈور کے ساتھ ایک وسط میں ایک محراب ہے۔
-
جنگ کے بیچ یوکرینی فوجی نے شادی کا جشن منایا۔ ویڈیو
Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۱۹ایک ایسے وقت میں جب یوکرین میں جنگ و قتال اور تباہی کا بازار گرم ہے، جنگ کی گہما گہمی ایک دوسرے کے دلدادہ جوانوں کو اپنی آرزو تک پہنچنے سے نہیں روک پائی۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین کے ایک فوجی نے جنگ کو خاطر میں لائے بغیر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ شادی میں دولہا اور دلہن دونوں ہی فوجی لباس میں نظر آئے۔ اس موقع پر لڑکے کے فوجی ساتھی اور لڑکی کے بعض عزیز و اقارب بھی موجود تھے تاہم سبھی نے فوجی وردی پہن رکھی تھی۔
-
برفانی علاقے میں صابرین فوجی مشقیں
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۸صابرین اسپیشل فورسز بریگیڈ اور مرزاکوچک خان اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی اسپیشل فورس بریگیڈ کے فوجیوں نے برف باری کا تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کیا۔ اس عرصے کے دوران، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج نے جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے، مشکل حالات میں رہنے اور برف سے ڈھکے ہوئے ماحول میں جنگ حالات میں زندہ رہنے، ہتھیاروں اور آلات کے ساتھ اسکیئنگ، برف کے غاروں کی تعمیر، زخمیوں کی نقل و حمل، حملہ آوروں کو روکنے کے لیے خصوصی دستے تیار کرتی ہے۔
-
علمدارِ کربلا کی یاد دلاتے ہیں یہ جانثار! - تصاویر
Mar ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۵درج ذیل فوٹوگیلری میں انقلاب اسلامی کی خاطر اپنے اعضائے بدن کا نذرانہ پیش کرنے والے جانبازوں کو ملاحظہ کر سکتے ہیں جو اس وقت زندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔
-
یوم شجر کاری کے موقع پر قائد انقلاب اسلامی نے پودا لگایا
Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۶ایران میں یوم شجر کاری کے موقع پر آج قائد انقلاب اسلامی نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پودھا لگایا۔ اس موقع پر آپ نے شجرکاری کو ایک اہم دینی اور انقلابی اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے درختوں کے تحفظ اور انکی دیکھ بھال پر بھی زور دیا۔ ساتھ ہی آپ نے آب و خاک کو دو گرانقدر ثروتیں گردانا اور انکے صحیح اور بجا استعمال کے ساتھ ساتھ انکی حفاظت کو بھی لازمی قرار دیا۔
-
کرمانشاہ میں پھولوں اور پودوں کی نمائش
Mar ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۱ایران کے شہر کرمانشاہ میں پھولوں پودوں کی نمائش کا اہتمام کیا گيا اس موقع پر دستکاری کی مصنوعات میں نمائش کے لئے رکھی گئیں تھیں جبکہ اس شہر کی سوغات کے نمونے بھی نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔
-
نوروز کی آمد کے موقع پر قالین واش کے سینٹرز میں کام کا رش
Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۶نوروز کے ایام کی آمد کے قریب آنے کے ساتھ ہی ایرانی فرہنگ و ثقافت میں گھروں کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں گھروں میں بچھے ہوئے قالینوں کو دھلوانے کے لئے ، قالین واش سینٹرز میں رش بڑھ گیا ہے ، جبکہ اکثر لوگ اپنے اپنے گھروں میں بھی قالین دھونے کا کام انجام دیتے ہیں اور قالینوں کو دھونے کے بعد ان کو چھتوں پر سکھانے کے لئے ڈال دیتے ہیں۔
-
قزوین شہر میں قالین کا قدیمی بازار
Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۸قزوین شہر کا ایک قدیمی ترین بازار ، ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کا بازار ہے کہ جو سرای قیصریہ کے نام سے معروف ہے۔ اس بازار کا ماضی قاجار دور سے جاملتا ہے اور اس زمانے سے لیکر آج تک یہ بازار ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی خرید و فروخت کے ایک اہم مرکز کے طور پر پہچھانا جاتا ہے۔
-
لمحوں کا شکار ۔ تصاویر
Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۳۱کچھ لمحے خوبصورت ضرور ہوتے ہیں مگر انہیں باقی رکھنے کے لئے شکار کرنا پڑتا ہے۔ ان تصاویر میں آپ پرندوں کی دنیا سے شکار ہوئے کچھ حسین لمحات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
-
غضب کی انگوٹھیاں ۔ تصاویر
Mar ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۸’’سیکرٹ ووڈ‘‘ نامی ایک کمپنی نے لکڑی اور مخصوص ریزن (resin) سے تراش کر یہ خوبصورت انگوٹھیاں تیار کی ہیں جنکی قیمت قریب ۹۰ ڈالر سے لے کر ۱۸۰ ڈالر تک ہے۔ انکی خاص بات یہ ہے کہ ان پر عالم فطرت میں موجود قدرت کے حسین شاہکاروں کے نقوش نہایت فنکاری سے ابھارے گئے ہیں۔