امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی پر رات گئے سیکڑوں پولیس افسروں نے محاصرے میں لے کر حملہ کردیا ہے-
امریکہ میں پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی میں دسیوں طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے ۔
امریکہ بھر میں طلباء کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ہارورڈ یونیورسٹی میں مظاہرین نے اس یونیورسٹی کے بانی کی یاد میں لگائے گئے مجسمے کے اوپر سے امریکی پرچم ہٹا کر فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔
غزہ جنگ کے مسئلے پر امریکی کانگریس کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کو دھمکانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت، تل ابیب میں نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف جو قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تشدد اور طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔
غاصب صیہہونی فوج نے منگل کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے جاری رکھے۔
امریکی اور یورپی طلبا کے ساتھ دنیا کے مختلف ملکوں کے شہروں میں عوام کی جانب سے بھی فلسطین کی حمایت میں مظاہرے بدستور جاری ہیں۔
نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین حامی طلبا کا احتجاج ختم اور ٹینٹ ہٹانے کے لئے الٹی میٹم اور انتباہ دینے اور طلبا کی جانب سے احتجاج جاری رکھنے پر تاکید کے بعد ان طلبا کو یونیورسٹی میں تعلیم جاری رکھنے سے روک دیا ہے-
یمنی فوج کے ترجمان نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو امریکی اور دو صہیونی بحری جہازوں پر ڈرون حملے کرنے کی خبر دی ہے-
صدر ایران نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں یورپ میں طلبا و اساتذہ کی زور پکڑتی تحریک وسیع پہلو کی حامل ہے اور یہ ایک بڑا تاریخی واقعہ ہے جو زد وکوب اور تشدد سے ختم نہیں ہو گا-