13آبان کی مناسبت سے ایران کے مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلباء و طالبات نے آج رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے آج دوپہر کو سیستان و بلوچستان کے گورنر کے اعزاز اور تعارف کی تقریب میں شرکت کی جس میں اہم عسکری اور سیاسی شخصیات، علمائے کرام اور پارلیمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
باخبر ذرائع کے مطابق، عزالدین قسام بريگیڈ نے ہفتے کے روز متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور ان کی بکتربند گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔
غزہ کے عام شہریوں اور مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
جنوبی اور مشرقی لبنان کے ایک علاقے میں مجلس ترحیم پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف جنرل حسین سلامی نے صیہونی حکومت کو سخت خبردار کیا ہے کہ اس مرتبہ تہران کا جواب صیہونیوں کے تصور سے کہیں بالاتر ہوگا۔
عراق کی اسلامی تحریک استقامت نے مقبوضہ علاقے میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
تحریک استقامت کے آپریشنل روم نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریبا ایک ہزار صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں ۔
غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل چودہ نے شہر حیفا کے مشرق میں واقع علاقے کریوت پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے میں 7 انتہا پسند صیہونیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
مرکزی غزہ کے ایک علاقے پر صیہونی دہشتگردوں کی بمباری میں کم از کم سولہ فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔