-
ہندوستان: "گیانیش کمار کے آقا نریندر مودی نے ملک کے ہر ادارے کو تہس نہس کر دیا ہے"، کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا تلخ تبصرہ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۱اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو اس وقت سخت تنقید کا سامنا ہے جبکہ گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔
-
ہندوستان: وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور چیف الیکشن کمشنر غدارِ وطن ہیں، مودی اور امت شاہ پر راہل گاندھی کا اب تک کا سب سے سخت حملہ
Sep ۲۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۴ہندوستان کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک کے پورے انتخابی نظام کو متاثر اور مشکوک بنا دیا گیا ہے۔
-
ہندوستان: دہلی سے متصل علاقے نوئیڈا میں بس میں آگ لگنے سے 9 افراد زندہ جل گئے، صدرِ جمہوریہ اور وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس
Sep ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۵ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سے متصل اترپردیش کے علاقے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر بدھ کی دیر رات خوفناک حادثہ پیش آیا۔ سیاحوں سے بھری بس میں آگ لگنے سے 9 افراد زندہ جل گئے۔
-
ہندوستان: تقریر میں السلام علیکم، انشاء اللہ اور جزاک اللہ کہنے پر آئی پی ایس افسر بشریٰ بانو کا تبادلہ
Sep ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۰ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں 2021 بیچ کی آئی پی ایس افسر بشریٰ بانو کا پیر (14 ستمبر) کو تبادلہ کر دیا گیا، جس پر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
-
ہندوستان: وزیر اعظم کے پاس بہار کے لئے وقت نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو
Sep ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۴:۳۸بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے ریاست میں سیلاب کی سنگین صورت حال پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بہار وزیر اعظم کے پاس بہار کے لئے وقت نہیں ہے۔
-
ہندوستان: کرناٹک میں ’وندے ماترم‘ کے صرف دو بندگائے جائیں گے۔
Sep ۱۱, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۹ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک کی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سرکاری تقریبات میں ’وندے ماترم‘ کے صرف پہلے 2 ’بند‘ گانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
-
ستیہ نکیتن حادثہ: ’جہاں نیت نہیں، وہاں جوابدہی بھی نہیں‘، راہل گاندھی کا حکومت پر سخت وار
Sep ۰۷, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۱کانگریس نے پیر کو ستیہ نکیتن میں پی جی کی عمارت منہدم ہونے کے واقعہ پر بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہر بار بی جے پی حکومت کا وہی شرمناک پیٹرن، حادثات سے پہلے روک تھام نہیں، ان کے بعد بیان بازی ہوتی ہے، کچھ چھوٹے افسران پر ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے اور اصل گنہگار جوابدہی سے آزاد رہتے ہیں۔‘‘
-
عید میلاد النبی ﷺ: صدر مرمو، مودی، راہل گاندھی سمیت ہندوستانی رہنماؤں کی قوم کو مبارکباد
Aug ۲۶, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۲ہندوستان کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، راجہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت ملک کے دیگر سرکردہ رہنماؤں نے عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی۔
-
ہندوستان: لال قلعہ سے نریندر مودی نے کہا "دماغی نکسل"، انسٹاگرام پر بن گئی "دماغی نکسل پارٹی"
Aug ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۸ہندوستان میں کاکروچ جنتا پارٹی کے بعد اب انسٹاگرام پر ایک اور پارٹی بن گئی ہے جس کا نام ہے "دماغی نکسل پارٹی"
-
ہندوستان: 80 واں جشنِ آزادی، تاریخی لال قلعے سے وزیرِ اعظم مودی کا خطاب
Aug ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۳:۱۴آج ہندوستان میں 80 واں یومِ آزادی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے تاریخی لال قلعے سے خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم ظاہر کیا۔