-
رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی اور میدان عمل میں عوام کی موجودگی کی بدولت دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی: صدر مملکت
Feb ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۷ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے خطاب میں امریکیوں کو جواب دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ دشمن اس حقیقت سے غافل ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ رہنمائی اور میدان عمل میں ہمیشہ موجود رہنے والے عوام کی بدولت ان کا کوئي بھی سازشی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔
-
مصر: عرب ملکوں کا ہنگامی سربراہی اجلاس
Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۵غزہ کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت میں عرب ملکوں کا ہنگامی سربراہی اجلاس ستائیس فروری کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو گا۔
-
ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے غاصبانہ منصوبوں کے مقابلے میں تسلیم نہیں ہوں گے: حماس
Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۹فلسطین کی تحریک حماس کے ایک رہنما محمود مرداوی نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی قوم امریکی صدر ٹرمپ کے تسلط پسندانہ اور صیہونی حکومت کے غاصبانہ منصوبوں کے مقابلے میں تسلیم نہیں ہو گی اور فلسطین کے خلاف ہر طرح کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
-
فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے؛ جنوبی افریقہ کے صدر کا بیان
Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۶:۱۴جنوبی افریقہ نے غاصب اسرائیل کی حمایت کے تناظر میں امریکی صدر کے جارحانہ اقدامات اور فیصلوں کے باوجود فلسطینی عوام کی حمایت اور ان سے اظہار ہمدردی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
-
امریکہ کا اسرائیل کو اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ
Feb ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۶:۰۸امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے اسلحے فروخت کئے جانے سے اتفاق کر لیا ہے۔
-
امریکہ بین الاقوامی اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے: ایرانی وزارت خارجہ
Feb ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۶ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کی ملکی قوانین کے ماورائے عدالت اطلاق کی لت اب بین الاقوامی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
-
امریکا سے مذاکرات کرنا دانشمندانہ اور شرافتمندانہ نہیں ہے: رہبر انقلاب اسلامی
Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۶ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فضائیہ اور ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈروں سے خطاب میں فرمایا ہے کہ امریکی حکومت سے مذاکرات نہیں کرنا چاہئے، اس سے مذاکرات کرنا عاقلانہ، دانشمندانہ اور شرافتمندانہ نہيں ہے۔
-
اردن کے عوام نے مظاہرے کر کے غزہ سے متعلق ٹرمپ کے سازشی منصوبے کی مخالفت کر دی
Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۲اردن کے شہریوں نے آج ملک گیر مظاہرے کر کے غزہ کے عوام کو باہر نکالنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے سازشی منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا۔
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیوں کا صدارتی فرمان صادر کردیا
Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۹امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب صیہونی وزیر اعظم کی واشنگٹن میں موجودگی کے موقع پر اسرائیل کی حمایت میں بین الاقوامی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے کا صدارتی فرمان صادر کردیا۔
-
ایرانی وازت خارجہ کی جانب سے امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کی مذمت
Feb ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۴اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کی سخت مذمت کی ہے.