Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۲۱:۴۴
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے میں تاخیر کے قانونی نتائج کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد اس سلسلے میں تہران کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے جمعرات کو اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ "ایران اور پاکستان، گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں"۔