واشنگٹن میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i217333-واشنگٹن_میں_حکومتی_پالیسیوں_کے_خلاف_مظاہرہ
دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین نے ،مشرق وسطی کے علاقے میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین نے ،مشرق وسطی کے علاقے میں امریکی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی-

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر واشنگٹن ڈی سی کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے اس شہر کی سڑکوں پر نکل کر مشرق وسطی کے تعلق سے واشنگٹن کی پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا-

امریکی دارالحکومت کے مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور اس ملک میں صیہونی لابی کی بھی مذمت کی - مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ امریکی تعلقات پر نظر ثانی ، اور واشنگٹن سے فلسطینیوں کی حمایت کا بھی مطالبہ کیا-

دسیوں مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے اطراف میں جمع ہوکر حکومت مخالف نعرے لگائے- فلسطینیوں کا ماننا ہے کہ صیہونی حکومت، امریکی حمایت کے سبب بین الاقوامی معاہدوں کو نظر انداز کرکے ، فلسطینی سرزمین پر اپنی توسیع پسندانہ پالیسیاں، اور اس سرزمین کے عوام کے حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے-