سیول میں این ایس جی کا اجلاس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i232594-سیول_میں_این_ایس_جی_کا_اجلاس
نیوکلیئرسپلائرگروپ کے رکن ملکوں کا اجلاس سیول میں شروع ہوگیاہے جس کے دوران ہندوستان اپنی رکنیت کی امید لگائے ہوئے ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • سیول میں این ایس جی کا اجلاس

نیوکلیئرسپلائرگروپ کے رکن ملکوں کا اجلاس سیول میں شروع ہوگیاہے جس کے دوران ہندوستان اپنی رکنیت کی امید لگائے ہوئے ہے

-ہندوستانی حکام کا کہناہے کہ این ایس جی میں شمولیت کےلئے اسے امریکا، برطانیہ، فرانس اور روس جیسے بڑے ملکوں کی بھرپورحمایت حاصل ہے - اس درمیان چین نے ایک بارپھر واضح کردیا ہےکہ این ایس جی اجلاس کےایجنڈے میں ہندوستان کو رکنیت دینے کا معاملہ شامل نہیں ہے -

ہندوستان نےاس گروپ میں شامل ہونے کےلئے رواں برس بارہ مئی کو درخواست دی تھی - ہندوستان کی درخواست کےبعد پاکستان نے بھی انیس مئی کو این ایس جی میں اپنی شمولیت کی درخواست دی ہے -

.خیال کیا جاتاہے کہ این ایس جی میں ہندوستان کی شمولیت کی راہ میں چین بڑی رکاوٹ بن سکتاہے - چین کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی اس گروپ میں شامل کیا جانا چاہئے -