عالمی منڈیوں کو تین ٹریلین ڈالر کا نقصان
Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا نے یورپی ملکوں کی اقتصادی اور مالیاتی صورت حال پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔
اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے بارے میں ریفرنڈم کے محض ایک دن کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں کو تقریبا تین ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے باون ملکوں کے گیارہ ہزار حصص کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی اسٹاک مارکیٹوں کو اتنا بڑا نقصان، برطانیہ میں ریفرنڈم کے نتائج کے اعلان کے اگلے ہی روز ہوا ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ کے عوام کی اکثریت نے گزشتہ جمعرات کو ریفرنڈم میں یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔ اس ریفرنڈم میں برگزٹ کی حمایت میں باون فیصد اور مخالفت میں اڑتالیس فیصد ووٹ پڑے تھے۔