روس طیارہ حادثہ، بارہ لاشیں برآمد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i264352-روس_طیارہ_حادثہ_بارہ_لاشیں_برآمد
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی بحریہ کے جوانوں نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے بارہ کی لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • روس طیارہ حادثہ، بارہ لاشیں برآمد

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی بحریہ کے جوانوں نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے بارہ کی لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں۔

ماسکو سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ روسی طیارے توپولوف ایک سو چوّن کے حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے اب تک بارہ کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ حادثے کے مقام سے ایک میل کے فاصلے پر طیارے کے پانچ الگ الگ ٹکڑے بھی ملے ہیں- اس درمیان روس نے توپولوف ایک سوچوّن قسم کے طیاروں کی پروازوں کو بند کر دیا ہے- روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک روسی طیارے کی تباہی کی وجوہات کا علم نہیں ہو جاتا اس وقت تک توپولوف ایک سوچوّن قسم کے سبھی طیاروں کی پروازیں معطل رہیں گی- دو روز قبل روسی طیارہ توپولوف ایک سو چوّن بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں روسی فوجی سوار تھے- روسی ذرائع ابلاغ نے بھی وزارت دفاع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حادثے کا شکار طیارے کا ایک باکس کہ جس میں پرواز سے متعلق اطلاعات و معلومات ریکارڈ ہیں، تلاش کر لیا گیا-