اب ہم امریکا کے محض وعدوں پر اکتفا نہیں کریں گے: علی باقری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458618-اب_ہم_امریکا_کے_محض_وعدوں_پر_اکتفا_نہیں_کریں_گے_علی_باقری
ایران کی  اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری  نے کہا ہے کہ امریکا کی وعدہ خلافیوں کے پیش نظر اب اہم اس کے محض وعدوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔
(last modified 2026-11-06T17:01:47+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • اب ہم امریکا کے محض وعدوں پر اکتفا نہیں کریں گے: علی باقری

ایران کی  اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری  نے کہا ہے کہ امریکا کی وعدہ خلافیوں کے پیش نظر اب اہم اس کے محض وعدوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے کہا ہے کہ امریکیوں نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران وعدہ خلافی کرکے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے، اس لیے  اسلامی جمہوریۂ ایران کا حق ہے کہ سفارت کاری کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے سے پہلے امریکا کے کھوکھلے وعدوں پر اکتفا نہ کرے۔

ارنا کے مطابق علی باقری نے ایک انٹرویو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا کے عملی اقدامات دیکھنا چاہتا ہے اور جب یہ اقدامات نظر آئیں گے تب ایک نئے باب کے آغاز کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکریٹری نے بتایا کہ کونسل کے سیکریٹری نے روس کے صدر سے تفصیلی ملاقات کی، جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام روسی صدر تک پہنچانا تھا۔

علی باقری نے کہا کہ اس پیغام میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی جانب سے دوطرفہ تعاون کے لیے پیش نظر عوامل کا ذکر کیا گیا تھا اور تعاون و روابط کے مستقبل کا خاکہ بھی پیش کیا گیا تاکہ روس کے لیے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت کے دور میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ تعاون کا موضوع مزید واضح ہو سکے۔

انھوں نے کہا کہ روس سے ایران تک گیس کی منتقلی اور شمال جنوب کوریڈور ایسے اسٹریٹجک منصوبے ہیں جو امریکا سمیت بعض طاقتوں کی اس خام خیالی کو ختم کر دیتے ہیں کہ وہ اسلامی جمہوریۂ ایران کو دباؤ میں لا سکتی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel