مشتبہ بیگ کی موجودگی کے باعث ٹرمپ ٹاور خالی کرالیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i264538-مشتبہ_بیگ_کی_موجودگی_کے_باعث_ٹرمپ_ٹاور_خالی_کرالیا_گیا
امریکہ میں نئے سال کے موقع پر جاری بدامنی کے دوران نیویارک میں مشتبہ بیگ کی موجودگی کے باعث ٹرمپ ٹاور خالی کرالیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • مشتبہ بیگ کی موجودگی کے باعث ٹرمپ ٹاور خالی کرالیا گیا

امریکہ میں نئے سال کے موقع پر جاری بدامنی کے دوران نیویارک میں مشتبہ بیگ کی موجودگی کے باعث ٹرمپ ٹاور خالی کرالیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مشتبہ بیگ ملنے پر پولیس اور سیکورٹی اداروں نے ٹرمپ ٹاور کا ایک حصہ خالی کرالیا - بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشتبہ بیگ کی تلاشی لینے کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ بچوں کے کھلونوں کا ایک بیگ تھا۔

واقعے کے بعد ٹرمپ ٹاور سے محلقہ علاقوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ٹرمپ ٹاور نیویارک کی ایک بلند ترین عمارت ہے جو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ کے علاوہ ان کا اہم ترین مالیاتی اثاثہ بھی شمار ہوتی ہے۔ ٹرمپ ٹاور میں متعدد عالمی کمپینوں کے دفاتر بھی واقع ہیں جن میں قطر ایئرویز کا دفتر بھی شامل ہے۔