واشنگٹن کی طاقت کی منطق ناکام رہے گی، روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i272084-واشنگٹن_کی_طاقت_کی_منطق_ناکام_رہے_گی_روس
روس کے وزیر دفاع نے مضبوط موقف کے ساتھ روس سے مذاکرات کے بارے میں امریکی وزیر دفاع کے بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۷ Asia/Tehran
  • واشنگٹن کی طاقت کی منطق ناکام رہے گی، روس

روس کے وزیر دفاع نے مضبوط موقف کے ساتھ روس سے مذاکرات کے بارے میں امریکی وزیر دفاع کے بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے کہا ہے کہ امریکہ اگر زبردستی کی بنیاد پر روس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے کہا کہ روس، برابری کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز مٹیس نے برسلز میں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں کہا ہے کہ روس نے اگر بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات کئے تو امریکہ مضبوط موقف کے ساتھ میدان عمل میں اترے گا۔