شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی منظوری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i297199-شمالی_کوریا_کے_خلاف_پابندیوں_کی_منظوری
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۴ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کی منظوری

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے کل اتفاق رائے سے شمالی کوریا پر ٹیکسٹائل کی برآمدات اور خام تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی ۔

سلامتی کونسل نے یہ پابندی شمالی کوریا کے 3 ستمبر کو کئے گئے چھٹے اور سب سے زیادہ طاقتور ایٹمی تجربہ کی وجہ سے لگائی ہے۔

15 رکنی سلامتی کونسل کے ذریعہ شمالی کوریا کے خلاف بیلسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی وجہ سے 2006 سے اتفاق رائے سے پاس کی گئی یہ نویں پابندی ہے۔