افریقی صدر زوما کے استعفے کے بعد سرل راما فو صدر نامزد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i314193-افریقی_صدر_زوما_کے_استعفے_کے_بعد_سرل_راما_فو_صدر_نامزد
نئے صدر کو ملک کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۵:۳۳ Asia/Tehran
  • افریقی صدر زوما کے استعفے کے بعد سرل راما فو صدر نامزد

نئے صدر کو ملک کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جیکب زوما کے مستعفی ہونے کے بعد حکمران جماعت ’افریقی نیشنل کانگریس‘ نے راما فوسا کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں نسل پرست حکومت کا خاتمہ ہوئے 23 برس گزر چکے ہیں اس کے باوجود ملک میں وسائل اور پیداوار کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگ آج بھی بغیر بجلی کے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اسکول اور ہیلتھ کیئر کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔

حالیہ سروے کے مطابق ساؤتھ افریقہ میں 10 میں سے 8 بچے باضابطہ غیر تعلیمی یافتہ نکلتے ہیں جس کی وجہ سے جرائم کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

ساؤتھ افریقہ کے دوسرے بڑے شہر کیپ ٹاؤن میں پانی کی کمی کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق 2002 سے2016 تک بے روزگاری 27 اعشاریہ 7 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں 68 فیصد نوجوان طبقہ ہے اور معاشی صورتحال بھی تباہ کن ہے ۔

صدر زوما کا استعفیٰ ملک میں بحران چھوڑ گیا ہے نئے آنے والے صدر کے لیے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانا بڑا چیلنج ہوگا۔