نائیجیریا میں 2خود کش دھماکےہلاکتوں کی تعداد 31ہو گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i329304-نائیجیریا_میں_2خود_کش_دھماکےہلاکتوں_کی_تعداد_31ہو_گئی
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں 2خود کش دھماکوں میں 31افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۳:۱۱ Asia/Tehran
  • نائیجیریا میں 2خود کش دھماکےہلاکتوں کی تعداد 31ہو گئی

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں 2خود کش دھماکوں میں 31افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کے قصبے ڈامبو میں عیدالفطر منانے کے بعد واپس آنے والے افراد خود کش دھماکوں کا نشانہ بنے ہیں۔

حکام کے مطابق خودکش دھماکوں کی  ذمہ دار بوکو حرام ہے، حملہ آوروں نے خود کش دھماکے کے بعد جمع ہونے والے افراد پر راکٹ بھی فائر کئے، جس سے ہلاکتیں بڑھی ہیں۔

ملیشیا رہنما کے مطابق بوکو حرام کے دو خود کش دھماکوں اور راکٹ حملے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

انتظامی عہدیداروں کے مطابق خود کش دھماکے کے مقابلے میں راکٹ حملے میں زیادہ لوگ مرے ہیں۔