سعودی عرب مخالف بل ویٹو کردوں گا، ٹرمپ کی کانگریس کو دھمکی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i343974-سعودی_عرب_مخالف_بل_ویٹو_کردوں_گا_ٹرمپ_کی_کانگریس_کو_دھمکی
امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی حمایت روکنے سے متعلق کانگریس کی قرار داد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب مخالف بل ویٹو کردوں گا، ٹرمپ کی کانگریس کو دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی حمایت روکنے سے متعلق کانگریس کی قرار داد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ جنگ کے اختیارات سے متعلق کانگریس کے بل کو ویٹو کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قرار داد سے امریکہ کے علاقائی تعلقات متاثر ہوں گے اور بقول ان کے انتہاپسندی اور تشدد کی روک تھام کی امریکی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ارکان نے دو ہفتے قبل یمن میں سعودی عرب کے جنگی جرائم اور مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت کے جنگی اختیارات کا بل کانگریس میں پیش کیا تھا۔اس بل پر رواں ہفتے کے دوران رائے شماری کی توقع ہے۔واضح رہے کہ امریکہ جنگ یمن میں سعودی عرب کی سیاسی حمایت کے ساتھ ساتھ اسے اسلحہ، انٹیلی جینس اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کر رہا ہے۔