افغانستان کے بارے میں امریکا کی نئی سازش کا انکشاف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i369967-افغانستان_کے_بارے_میں_امریکا_کی_نئی_سازش_کا_انکشاف
افغانستان کے ایوان صدر کے سابق سربراہ نے ملک سے فوجیوں کے انخلا کے امریکی منصوبے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان کے بارے میں امریکا کی نئی سازش کا انکشاف

افغانستان کے ایوان صدر کے سابق سربراہ نے ملک سے فوجیوں کے انخلا کے امریکی منصوبے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدارتی دفتر کے سابق سربراہ عبد الکریم خرم نے منگل کے روز افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے امریکی دعوے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پوری طرح سے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے نہیں نکالے گا۔ 

ایوان صدر کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکا، افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی عسکریت پسند گروہوں کے ذریعے افغانستان میں اپنی موجودگی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ 

واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کچھ دن پہلے رپورٹ دی تھی کہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کی صورت میں وہ افغانستان میں اپنے جاسوسوں کی تعداد بڑھا دے گا اور ان کے ذریعے اس ملک میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا۔ 

امریکا اور اس کے اتحادیوں نے 2001 میں دہشت گردی سے جنگ اور افغانستان میں امن کے قیام کے بہانے اس غریب ملک پر حملہ کر دیا تھا لیکن اس ملک میں امریکا کی موجودگی کے باوجود بد امنی، دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM