ہالینڈ، مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i398885-ہالینڈ_مظاہرین_اور_پولیس_میں_شدید_جھڑپیں
ہالینڈ کی پولیس اور کورونا لاک ڈاون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں ہو گئیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۵ Asia/Tehran

ہالینڈ کی پولیس اور کورونا لاک ڈاون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان جھڑپیں ہو گئیں۔

ہزاروں کی تعداد میں ہالینڈ کے باشندوں نے کورونا لاک ڈاون کے خلاف مظاہرے کئے۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

پولیس نے دار الحکومت امسٹرڈم  میں قرنطینہ اور ویکسینیشن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کر دیا۔ امسٹرڈم کے میئر نے خود ہی مظاہرین کو طاقت کا استعمال کرکے منتشر کرنے کی پولیس کو اجازت دی تھی۔