Apr ۱۵, ۲۰۲۲ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر کسی خیالی شخصیت سے ہاتھ ملانے کے لئے ہاتھ بڑھا دیا۔

جو بائیڈن جب سے امریکا کے صدر بنے ہیں تب سے لے کر اب تک وہ دو بار اپنے خطاب کے اختتام کے بعد خیالی شخصیت سے ہاتھ ملانے کے لئے ہاتھ بڑھا چکے ہیں۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق 79 سالہ جو بائیڈن جب سے امریکا کے صدر بنے ہیں تب سے ہی وہ سرخیوں میں رہ رہے ہیں۔ ابھی حال ہی میں وہ شمالی کیرولینا ریاست میں تقریر کے بعد اچانک دائیں طرف مڑے اور خیالی شخصیت کی طرف اپنا ہاتھ بڑھا دیا۔

پروگرام کا انعقاد کرنے والوں نے جب یہ دیکھا تو وہ اپنی جگہ سے کھڑے ہوگئے اور انہوں نے تالیاں بجا کر حاضرین کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔

اس سے پہلے گزشتہ سال نیوجرسی میں خطاب کے بعد بھی جو بائیڈن نے خیالی شخصیت کی جانب ہاتھ بڑھایا تھا۔

ٹیگس