چارلز کی تاج پوشی کے دن بھی، سلطنت کے مخالفین سڑکوں پر
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i421304-چارلز_کی_تاج_پوشی_کے_دن_بھی_سلطنت_کے_مخالفین_سڑکوں_پر
برطانیہ میں کنگ چارلز کی تاج پوشی سے قبل سلطنتی نظام کے مخالفین کی پکڑ دھکڑ عروج پر پہنچ چکی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
  • چارلز کی تاج پوشی کے دن بھی، سلطنت کے مخالفین سڑکوں پر

برطانیہ میں کنگ چارلز کی تاج پوشی سے قبل سلطنتی نظام کے مخالفین کی پکڑ دھکڑ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ کے مطابق، پولیس نے اس سے قبل برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے دن، مخالفین کو مظاہروں کی اجازت دے رکھی تھی تاہم پریس ایسوسیئیشن کے مطابق، اب تک چھے جمہوریت پسند کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔  پولیس حکام ان گرفتاریوں کے بارے میں وضاحت دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایلیزبیتھ دوم کی موت سے ان کے بیٹے چارلز، بالاخر چوہتر سال کی عمر میں تخت سلطنت تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔  برطانیہ میں کی گئی پولنگ کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اٹھاون فیصد برطانوی شہری سلطنتی نظام کے مخالف ہیں اور اکیاون فیصد کا خیال ہے کہ تاج و تخت کے اخراجات برطانوی عوام کی جیب سے حاصل کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔ ایک جانب برطانوی عوام کو کفایت شعاری کی تلقین کی جا رہی ہے، تو دوسری جانب چارلز سوم کی تاج پوشی پر انیس کروڑ پاؤنڈ خرچ کئے جا رہے ہیں۔