یورپی کمیشن کا گرین لینڈ اور ڈینمارک سے اظہارِ یکجہتی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i450603-یورپی_کمیشن_کا_گرین_لینڈ_اور_ڈینمارک_سے_اظہارِ_یکجہتی
یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈرلائن نے ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے گرین لینڈ جزیرے پر امریکہ کی جانب سے قبضے کی دھمکی کو مسترد کردیا ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۰۳ Asia/Tehran
  • یورپی کمیشن کا گرین لینڈ اور ڈینمارک سے اظہارِ یکجہتی

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈرلائن نے ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے گرین لینڈ جزیرے پر امریکہ کی جانب سے قبضے کی دھمکی کو مسترد کردیا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈرلائن نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ قطب شمالی (نارتھ پول) کی سلامتی بدستور یورپی یونین کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ نے کہا ہے کہ تمام ملکوں کے اقتدار اعلی اور خودمختاری کا احترام عالمی قوانین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

 گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کی واشنگٹن کی کوشش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ارسولا وان ڈرلائن نے کہا کہ یورپی یونین ڈینمارک اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتی ہے اور راہ حل کے تلاش کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel