بوکو حرام کے قبضے سے آزاد ہونے یرغمالیوں کی تعداد میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i195803-بوکو_حرام_کے_قبضے_سے_آزاد_ہونے_یرغمالیوں_کی_تعداد_میں_اضافہ
نائیجیریا کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ بوکو حرام کے قبضے سے نائیجیریا کے مزید یرغمالیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • بوکو حرام کے قبضے سے آزاد ہونے یرغمالیوں کی تعداد میں اضافہ

نائیجیریا کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ بوکو حرام کے قبضے سے نائیجیریا کے مزید یرغمالیوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے-

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے کہا کہ اس نے ملک کے شمال مشرقی شہر مائیدوگوری میں بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا ہونے والے اکہتر افراد کو آزاد کرا لیا ہے جن میں اکتالیس عورتیں شامل ہیں- نائیجیریا کی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اس نے شمال مشرقی صوبے بورنو میں بوکو حرام کے متعدد کیمپوں پر حملہ کر کے اس گروہ کے ہاتھوں اغوا کئے گئے انسٹھ افراد کو آزاد کرا لیا ہے- اس بیان کے مطابق نائیجیریا کی فوج کی کارروائی میں دسیوں مسلح افراد ہلاک اور بوکو حرام کے کئی کیمپ تباہ کر دئیے گئے- نائیجیریا کی فوج نے منگل کے دن بھی بوکو حرام گروہ کے قبضے سے تیس افراد کی آزادی کی خبر دی تھی- بوکو حرام کے دہشت گردوں نے ان افراد کو تقریبا" ایک سال پہلے اغوا کر کے شمال مشرقی نائیجیریا میں واقع ایک فوجی اڈے میں بند کر دیا تھا- آزاد ہونے والی ایک عورت نے بتایا کہ اس کو کاویوری شہر سے اغوا کیا گیا تھا اور بوکو حرام کے ایک اہم ترین خفیہ اڈے منتقل کردیا گیا تھا نیز وہ بس اپنی موت کا انتظار کر رہی تھی-