لیبیا: سرت شہر پر داعش کا قبضہ
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196026-لیبیا_سرت_شہر_پر_داعش_کا_قبضہ
لیبیا میں دہشت گرد گروہ داعش نے سرت شہر پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • لیبیا: سرت شہر پر داعش کا قبضہ

لیبیا میں دہشت گرد گروہ داعش نے سرت شہر پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا ہے۔

الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی عبوری حکومت کے ترجمان حاتم العریبی نے کہا ہے کہ سرت شہر پر دہشت گرد گروہ داعش کے مکمل قبضے اور اس شہر میں اشیائے خورد و نوش، ادویات اور ایندھن پہنچائے جانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجہ سے اس شہر میں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔ حاتم العریبی نے تیل سے مالا مال لیبیا کے علاقے کی جانب فجر ملیشیا کی پیش قدمی کو سرت شہر پر دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں تیزی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ سرت شہر کے لوگ اپنے شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے قبضے کے مخالف ہیں لیکن اس کے باوجود ان میں اس دہشت گرد گروہ کے مقابلے کی ضروری طاقت اور صلاحیت نہیں پائی جاتی ہے۔ لیبیا کی عبوری حکومت کے ترجمان حاتم العریبی نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ گزشتہ چار برس کے دوران مسلح گروہوں نے سیکڑوں جنگجوؤں کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے، کہا کہ مسلح گروہوں کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے لیبیا پر عائد کی جانے والی ہتھیاروں کی پابندی کی وجہ سے ان مسلح گروہوں کے مقابلے میں لیبیا کی فوج کے پاس بہت ہی معمولی فوجی ساز و سامان ہے۔