مصر میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196172-مصر_میں_ملک_گیر_احتجاجی_مظاہرے
مصری عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۸, ۲۰۱۵ ۰۴:۳۱ Asia/Tehran
  • مصر میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے

مصری عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے ہیں-

موصولہ رپورٹوں کے مطابق مصری عوام نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے کئے- مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد مصر کے مختلف صوبوں میں مظاہرے کئے اور اپنے ملک کے صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی- مظاہرین کا کہنا تھا کہ مصری حکومت، دنیا کی رائے عامہ کے سامنے خود کو اچھا ظاہر کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اپنی قوم کے ساتھ اس کا رویہ قابل مذمت ہے- مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں- وہ، کودتا کے نتیجے میں برسراقتدار آنے والی حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرین نے نہر سوئز کے نئے منصوبے اور عوام کی بد تر اقتصادی صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے، کودتا کے مخالفین کو سنائی جانے والی سزائے موت پر عمل درآمد روکے جانے کا بھی مطالبہ کیا- کودتا مخالفین نے وزارت داخلہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ انھیں راستے سے ہٹانے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے- مظاہرین نے مخالفین کو راستے سے ہٹانے سے متعلق وزارت داخلہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں سے قصاص لئے جانے کا مطالبہ کیا-