مصری فوج کے حملوں میں اٹھارہ مسلح افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196249-مصری_فوج_کے_حملوں_میں_اٹھارہ_مسلح_افراد_ہلاک
مصری خبری ذرائع نے شمالی سینا میں مصری فوج کے حملوں میں اٹھارہ مسلح افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • مصری فوج کے حملوں میں اٹھارہ مسلح افراد ہلاک

مصری خبری ذرائع نے شمالی سینا میں مصری فوج کے حملوں میں اٹھارہ مسلح افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے-

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے خبری ذرائع نے شمالی سینا میں واقع شیخ زوید اور رفح علاقوں میں مصری فوج کے حملوں میں گزشتہ دو روز کے دوران انتہا پسند گروہوں سے وابستہ اٹھارہ مسلح افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے- رپورٹ کے مطابق مصر کے سیکورٹی ذرائع نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ مصر کے خفیہ اداروں کو سیکورٹی اداروں پر حملے کے لئے انصار بیت المقدس نامی دہشت گرد گروہ سے وابستہ کئی گینگز کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی- سیکورٹی ذرا‏ئع نے بتایا کہ یہ اطلاع ملنے پر مصری فوج نے رفع اور شیخ زوید علاقوں میں مذکورہ گروہ کے افراد کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کر کے اس گروہ کے اٹھارہ مسلح افراد کو ہلاک کر دیا- قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس نے گزشتہ دو سال کے دوران مصری فوج اور پولیس پر متعدد حملے کئے ہیں جن میں مصری فوج اور پولیس کے بہت سے اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے-