نائیجیریا میں بم دھماکہ، سینتالیس افراد ہلاک
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۴:۵۱ Asia/Tehran
شمال مشرقی نائیجیریا میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں سینتالیس عام شہری ہلاک ہو گئے۔
رپورٹوں کے مطابق نائیجیریا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی نائیجیریا کے صوبہ بورنو میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں سینتالیس عام شہری ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ، سابن گری شہر کے ایک بازار میں ہوا۔ پیر کے روز بھی بوکو حرام نے شمال مشرقی نائیجیریا میں حملہ کرکے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ سن دو ہزار نو سے ابتک بوکو حرام دہشت گرد گروہ نے نائیجیریا کے پندرہ ہزار شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق نائیجیریا کے مسلمان سمیت شمالی علاقوں کے شہری سب سے زیادہ ان حملوں کی زد میں رہے ہیں۔ مئی دو ہزار پندرہ یعنی محمدو بوہاری کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے بوکو حرام دہشت گرد گروہ کے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔ واضح رہے کہ محمدو بوہاری نے بوکو حرام دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کئے جانے کو اپنی ترجیحات میں قرار دیا ہے۔