داعش نے مصر میں کروٹ باشندے کا سر قلم کر دیا
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
مصر میں داعش سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے کرویشیا کے باشندے کا سر قلم کر دیا ہے
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سفاک دہشت گرد گروہ داعش نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک ایسی وڈیو جاری کی ہے جس میں ایک کروٹ باشندے کا سرقلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس رپوٹ کے مطابق " تومیسلاؤ سالوپک" نامی اکتیس سالہ کروٹ باشندے کو جو ایک فرانسسی کمپنی کا ملازم تھا، بائیس جولائی کو قاہرہ کے مضافاتی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ داعش گروہ نے اس شخص کی رہائی کے بدلے اڑتالیس گھنٹوں کے اندرمصر کی جیلوں میں قید کچھ خواتین کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت گزشتہ جمعے کے روز ختم ہو گئی تھی۔ سعودی وہابی نظریات سے متاثر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش، اب تک شام، عراق، لیبیا اور مصر سمیت دیگر علاقوں میں نہایت ہی سفاکانہ اور غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کر چکا ہے۔