لیبیا میں داعش گروہ کے بیس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196447-لیبیا_میں_داعش_گروہ_کے_بیس_سے_زیادہ_دہشت_گرد_ہلاک
لیبیا کے شہر سرت میں دہشت گرد گروہ داعش کے بیس سے زیادہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • لیبیا میں داعش گروہ کے بیس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک

لیبیا کے شہر سرت میں دہشت گرد گروہ داعش کے بیس سے زیادہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے-

اطلاعات کے مطابق لیبیا میں فوج نے مشرقی ساحلی شہر سرت پر ہوائی حملے کر کے داعش گروہ کے بیس سے زیادہ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے- لیبیا کی فوج کے ترجمان محمد حجازی نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے حملوں میں سرت شہر میں تکفیری دہشت گردوں کے متعدد اہم ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے اور اب تک داعش گروہ کے چھبیس دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں- محمد حجازی نے کہا کہ رہائشی علاقے الثالثہ میں دہشت گردوں کو داخل ہونے سے روکنے کے لئے تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ فوج کی شدید جھڑپیں جاری ہیں اور فوج کو عوامی رضاکار فورس کی مدد بھی حاصل ہے- لیبیا کی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ سرت شہر میں داعش گروہ کے ٹھکانوں اور ان کے زیر تسلط علاقوں پر فوج کے ہوائی حملے بدھ کے روز شروع ہوئے تھے اور آئندہ چند روز تک یہ حملے جاری رہیں گے-