لیبیا، سرت میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196583-لیبیا_سرت_میں_دسیوں_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت_
لیبیا کے شہر سرت کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • لیبیا، سرت میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

لیبیا کے شہر سرت کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس شہر میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

ارنا نے مقامی اور عرب ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لیبیا کے شہر سرت میں مسلح قبائلیوں سے ہونے والی جھڑپوں میں داعش کے پچاس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ داعش دہشت گردوں نے شہر سرت کے تیسرے رہائشی علاقے پر حملہ کرکے شہریوں کا قتل عام کیا جس کے بعد لیبیائی فوج نے اس علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کو نشانہ بنایا۔ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ایک اور انسانیت سوز کاروائی کرتے ہوئے ایک ہسپتال پر حملہ کیا اور بارہ بیماروں کو قتل کر دیا اس کے بعد اس گروہ نے اس ہسپتال کو نڈر آتش کر دیا۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے شہر سرت کے تیسرے رہائشی علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد بھاری توپخانوں سے حملہ کرکے مکمل طرح سے اس پر قبضہ کر لیا جس کے نتیجے میں اس علاقے کے لوگ ڈر کر قریبی شہروں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ بدھ کے روز بھی شہر سرت میں داعش دہشت گردوں اور اس شہر کے شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ شہر سرت کے شہری اور آس پاس کے قبائلی، شہر سرت کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کی کوشش میں ہیں۔ گذشتہ ہفتے منگل سے شہر سرت میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دو ہزار گیارہ میں لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے لیبیا مختلف گروہوں کے درمیان جنگ کا میدان بنا ہوا ہے۔