مصر: صحرائے سینا میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196709-مصر_صحرائے_سینا_میں_دسیوں_دہشت_گرد_ہلاک
صحرائے سینا میں مصری فوج کی بمباری میں دسیوں مسلح دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • مصر: صحرائے سینا میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

صحرائے سینا میں مصری فوج کی بمباری میں دسیوں مسلح دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-

اسنا کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے صحرائے سینا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور ہوائی حملے کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا- رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے صحرائے سینا کے الشیخ زوید، رفح اور جنوبی العریش علاقون میں زمینی اور ہوائی کارروائی کرکے انصار بیت المقدس گروہ کے کم سے کم اڑتیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- مصری فوج کی کارروائی میں داعش گروہ کے تیرہ دہشت گرد گرفتار بھی کر لئے گئے- صحرائے سینا میں، جہاں منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے پولیس اور فوج کے خلاف حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے، مسلح گروہوں کے خلاف مصری سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں-