لیبیا کے وزیر اعظم کی داعش کے ٹھکانوں پر حملے کی درخواست
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196754-_لیبیا_کے_وزیر_اعظم_کی_داعش_کے_ٹھکانوں_پر_حملے_کی_درخواست
لیبیا کے وزیر اعظم نے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  •  لیبیا کے وزیر اعظم کی داعش کے ٹھکانوں پر حملے کی درخواست

لیبیا کے وزیر اعظم نے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے-

رپورٹ کے مطابق لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثنی نے لیبیا میں داعش سے وابستہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- عبداللہ الثنی نے، کہ جنھیں عالمی برادری لیبیا کا قانونی وزیراعظم تسلیم کرتی ہے، لیبیا میں کسی بھی بیرونی یا عرب ملک کی زمینی فوج، تعینات کئے جانے کی مخالفت کی ہے- لیبیا کے وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حکومت کو، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں سمیت ہر طرح کی مدد کی اشد ضرورت ہے، کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ عالمی برادری کی جانب سے ان کے ملک کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا-