وسطی افریقہ میں جھڑپوں میں تقریبا پندرہ افراد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/افریقہ-i196783-وسطی_افریقہ_میں_جھڑپوں_میں_تقریبا_پندرہ_افراد_ہلاک_و_زخمی
وسطی افریقہ میں ہونے والی جھڑپوں میں دس افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۳:۵۸ Asia/Tehran
  • وسطی افریقہ میں جھڑپوں میں تقریبا پندرہ افراد ہلاک و زخمی

وسطی افریقہ میں ہونے والی جھڑپوں میں دس افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے-

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق وسطی افریقہ کے ایک پولیس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ یہ جھڑپیں بامباری کے علاقے میں ہوئیں اور اس کی وجہ، ایک عیسائی مسلح گروہ کے ہاتھوں ایک مسلمان نوجوان کو قتل کیا جانا ہے- وسطی افریقہ، جو فرانسیسی سامراج کی کالونی تھا، انیس سو ساٹھ میں آزاد ہوا ہے اور اس کی آبادی تقریبا چوالیس لاکھ ہے-