نائیجیریا: بوکوحرام کے حملوں میں 80 عام شہری ہلاک
Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
بوکوحرام کے دہشت گردوں نے شمال مشرقی نائیجیریا کے دیہاتوں پر دھاوا بول کر اسّی لوگوں کو ہلاک کر دیا۔
بوکوحرام نے شمال مشرقی صوبے بورنو کے بانو گاؤں پر حملہ کر کے اڑسٹھ عام شہریوں کو ہلاک کر دیا جبکہ اطراف کے دیگر دیہاتوں پر ہفتے اور اتوار کے حملوں میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس گروہ سے وابستہ دہشت گردوں نے نائیجیریا اور دیگر ہمسایہ ممالک میں اب تک ہزاروں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ بوکو حرام کے سفاکانہ اقدامات کے خوف سے اب تک بیس لاکھ سے زیادہ عام شہری اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔