امریکہ وینزویلا میں مداخلت نہ کرے، ڈیلسی روڈریگیز
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196094-امریکہ_وینزویلا_میں_مداخلت_نہ_کرے_ڈیلسی_روڈریگیز
وینزوئیلا کی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے اندرونی مسائل میں امریکہ کی مداخلت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
  • امریکہ وینزویلا میں مداخلت نہ کرے، ڈیلسی روڈریگیز

وینزوئیلا کی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے اندرونی مسائل میں امریکہ کی مداخلت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

وینزوئیلا کی وزیر خارجہ ڈیلسی روڈریگیز نے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کے بیان پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے پارلمانی انتخابات اور اس ملک کے اندرونی مسائل میں امریکی حکومت کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے چار اگست کو کہا تھا کہ امریکہ کو وینزویلا میں جاری مسائل اور الیکشن کمیشن کے اقدامات پر تشویش لاحق ہے۔ وینزویلا کی وزیر خارجہ نے واشنگٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ، دوستی اور برابری کی بنیادوں پر دو طرفہ رابطے کا خواہاں ہے تو اسے بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کرنا چاہئے کہ جن کے تحت دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل میں مداخلت کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وینزویلا کے الیکشن کمیشن نے امریکہ نواز حزب اختلاف کی سرگرم رکن مارینا کورینا ماچادو کو انتخابات میں شرکت کے لئے نااہل قرار دیا ہے جس پر امریکہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔