شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ، ایک نوجوان ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196215-شکاگو_میں_فائرنگ_کا_واقعہ_ایک_نوجوان_ہلاک_
امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ٹوری ویلمز نامی ایک سترہ سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۱۵ ۰۳:۳۲ Asia/Tehran
  • شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ، ایک نوجوان ہلاک

امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ٹوری ویلمز نامی ایک سترہ سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا-

روزنامہ شکاگو ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق شکاگو پولیس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے بیس واقعات رونما ہوئے جن میں ایک سترہ سالہ نوجوان ہلاک اور نو دیگر افراد زخمی ہو گئے- زخمی ہونے والوں میں ایک بیس سالہ نوجوان بھی شامل ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- شکاگو میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی ماں، لٹریسی ویلیمز نے کہا ہے کہ یہ شہر غنڈوں اور شرپسندوں کا اڈہ بن چکا ہے- جسٹ پلین پالیٹکس ویب سائٹ کے مطابق سن دو ہزار چودہ میں شکاگو میں فائرنگ کے دو ہزار پانچ سو ننانوے واقعات رونما ہوئے- شکاگو میں تشدد کے واقعات، ایک بڑی سماجی مشکل میں تبدیل ہو چکے ہیں اور اس شہر کے بعض غریب علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے گروہوں کی وجہ سے اس شہر میں امریکہ کے دوسرے شہروں کے لحاظ سے پرتشدد واقعات اور جرائم کی شرح، بہت زیادہ ہے- امریکی حکومت نے گذشتہ دو برسوں میں یہ کوشش کی ہے کہ وہ ہتھیار لے کر چلنے پر پابندی عائد کرے لیکن اسلحہ بنانے والی بڑی کمپنیاں، کانگریس میں اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ہتھیار لے کر چلنے پر پابندی عائد نہیں ہونے دیتیں-