ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہیں،امریکی ایوان نمائندگان کے ڈیموکریٹ اراکین
Aug ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
امریکی ایوان نمائندگان کے ایک ڈیموکریٹ رکن نے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن مارک ٹاکانو نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے رکن ممالک کے مابین طے پانے والے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ اس بیان میں اس بات کا اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ پابندیاں، ایران کی سائنسی اور اقتصادی ترقی کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ مارک ٹاکانو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی ایسی سفارتی کوشش ناممکن ہے کہ ایک فریق سب کچھ کھو بیٹھے اور دوسرا فریق ہر چیز حاصل کرلے۔ رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں مقیم ایرانی برادری نے بھی ایک بیان جاری کرکے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی مشکلات کو پر امن طریقے سے حل کئے جانے کو فوجی کاروائی پر ترجیح دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دہائیوں میں امریکہ کی جنگ پسندی کے نتیجے میں ہزاروں امریکی جانیں ضایع ہوئیں اور کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔