امریکہ کے یہودی رہنماؤں نے جوہری معاہدے کی حمایت کی
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196730-امریکہ_کے_یہودی_رہنماؤں_نے_جوہری_معاہدے_کی_حمایت_کی
امریکہ کے یہودی رہنماؤں نے کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ، ایران اور پانچ جمع رکن ممالک کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی منظوری دے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کے یہودی رہنماؤں نے جوہری معاہدے کی حمایت کی

امریکہ کے یہودی رہنماؤں نے کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ، ایران اور پانچ جمع رکن ممالک کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے کی منظوری دے۔

امریکہ کی یہودی برادری کے چوبیس رہنماؤں نے نیویارک ٹائمز میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں امریکی کانگریس سے اپیل کی گئی ہے کہ ایران کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرے۔ اس بیان پر دستخط کرنے والوں میں امریکہ میں یہودی اداروں کے تین سابق اعلی عہدیدار، امریکہ کے دس بڑے یہودی اداروں کے موجودہ سربراہ اور امریکی کانگریس کے تین سابق ارکان شامل ہیں۔ مشرق وسطی کے امن مرکز کے سربراہ ڈینیل ابراہام اور میامی کے یہودیوں کی فیڈریشن کے سربراہ مائیکل ایڈلر نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے سماجی اداروں نے مختلف اعلانات و بیانات کے ذریعے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، کے رکن ممالک کے مابین طے پانے والے معاہدے کی حمایت سے متعلق وسیع سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔