گوانتانامو جیل کو بند کیا جانا چاہیے، امریکی وزیر دفاع
Aug ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۳:۴۹ Asia/Tehran
امریکی وزیر دفاع نے گوانتانامو جیل خانے کو بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ گوانتانامو جیل خانہ اوباما کے دور حکومت کے اختتام سے قبل بند ہوجانا چاہئے۔ ایشٹن کارٹر نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع، ایک متبادل جیل کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک گوانتانامو جیل کا وجود باقی ہے اس وقت تک دہشت گرد عناصر، اپنے مقاصد کے حصول کے لئے اس کے خلاف پروپیگنڈہ جاری رکھیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ گوانتانامو جیل کو امریکی کینساس یا پھر جنوبی کیرولینا ریاستوں میں منتقل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے سن دو ہزار آٹھ کی انتخابی مہم کے دوران اس جیل خانے کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، جسے وہ، اب تک پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس وقت بھی اس جیل خانے میں ایک سو سولہ افراد بند ہیں۔