امریکہ، پولیس سربراہ کی جانب سے سفید فام پولیس افسروں کی حمایت
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i196749-امریکہ_پولیس_سربراہ_کی_جانب_سے_سفید_فام_پولیس_افسروں_کی_حمایت
امریکی ریاست میسوری کے سینٹ لوئیس شہر کے پولیس سربراہ نے سیاہ فام امریکی شہریوں کے قتل کے مقابلے میں سفید فام پولیس افسروں کی حمایت کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۱, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکہ، پولیس سربراہ کی جانب سے سفید فام پولیس افسروں کی حمایت

امریکی ریاست میسوری کے سینٹ لوئیس شہر کے پولیس سربراہ نے سیاہ فام امریکی شہریوں کے قتل کے مقابلے میں سفید فام پولیس افسروں کی حمایت کی ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس کے پولیس سربراہ سم ڈاٹسن نے جمعرات کو ایک سیاہ فام امریکی شہری پر پولیس کی فائرنگ کے اقدام کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفید فام پولیس نے اپنا دفاع کیا ہے- اس پولیس سربراہ نے کہا کہ سیاہ فام امریکی نوجوان پر، اس وقت فائرنگ کی گئی جب پولیس، ایک گھر کی تلاشی لے رہی تھی- اس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام منصور بال بی تھا- اس کی عمر اٹھارہ سال تھی اور اسے قتل کرنے والے دونوں پولیس اہلکار، سفید فام تھے- فائرنگ کا یہ واقعہ، شہر فرگوسن میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اٹھارہ سالہ سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کی پہلی برسی کے دس دن بعد رونما ہوا-