امریکہ میں نو عام شہری گن کلچر کی نذر ہوگئے۔
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
امریکہ میں ایک بار پھر متعدد عام شہری گن کلچر کی نذر ہوگئے۔
ایک نامعلوم شخص نے ریاست کیلیفورنیا میں موسیقی کے ایک کنسرٹ میں جانے والے لوگوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آٹھ عام شہری زخمی ہوگئے۔ بعدازاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کا الزام ایک سیاہ فام امریکی باشندے پر عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر موڈیسٹو میں پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔گذشتہ جمعے کو اس شہر کے ایک رہائشی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اور امریکی شہری زخمی ہوگیا تھا۔AZ24082015