فیڈرل حکومت کے شٹ ڈاؤن کےبارے میں امریکی کانگریس کو اوباما کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/امریکہ-i197087-فیڈرل_حکومت_کے_شٹ_ڈاؤن_کےبارے_میں_امریکی_کانگریس_کو_اوباما_کا_انتباہ
امریکی صدر نے فیڈرل حکومت کے شٹ ڈاؤن کے بارے میں کانگریس کو خبردار کیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran
  • فیڈرل حکومت کے شٹ ڈاؤن کےبارے میں امریکی کانگریس کو اوباما کا انتباہ

امریکی صدر نے فیڈرل حکومت کے شٹ ڈاؤن کے بارے میں کانگریس کو خبردار کیا ہے-

امریکی صدر بارک اوباما نے جمعرات کو اپنے ٹوئیٹر پیج پر ایک پیغام میں کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ فیڈرل حکومت کے بجٹ کی عدم منظوری ملک کی معاشی ترقی کو خطرے دوچار کرسکتی ہے- اوباما نے کہا کہ ان حساس حالات میں امریکی کانگریس کو ایسے اقدامات عمل میں لانے چاہئے جو ملک کی معاشی ترقی کی حمایت میں ہوں نہ کہ اسے خطرے سے دوچار کردیں- امریکی فیڈرل حکومت کا بجٹ تیس ستمبر دوہزار پندرہ کو ختم ہوجائے گا اور اگر کانگریس مقررہ مدت میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری نہیں دے سکی تو دو ہزار تیرہ کی طرح ایک بار پھر شٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دوہزار تیرہ میں بھی وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے درمیان بجٹ اور قرض بڑھانے کی حد کے حوالے سے اختلاف کے سبب حکومتی شٹ ڈاؤن کیا گیا تھا جو سولہ دنوں تک جاری رہا۔ az28082015