امریکا: ریاست مینی سوٹا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۴:۵۷ Asia/Tehran
-
امریکا: ریاست مینی سوٹا میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ
امریکا کی ریاست مینی سوٹا میں سیکڑوں لوگوں نے افریقی نژاد امریکی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مینی سوٹا میں ہفتے کے دن "سیاہ فاموں کی جان اہمیت رکھتی ہے" نامی تحریک کی دعوت پر سینٹ پال شہر میں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے امریکا میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف نعرے لگائے۔امریکا میں ایک سیاہ فام کے صدر بننے کے بعد سیاہ فاموں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک میں کمی کی امید پیدا ہوئی تھی لیکن جب سے باراک اوباما اس ملک کے صدر بنے ہیں تب سے سیاہ فاموں کے ساتھ زیادہ برا سلوک کیا جانے لگا ہے۔
دریں اثنا امریکا کے سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فاموں کے قتل کی بنا پر ملک میں نسل پرستی اور سیاہ فاموں کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف مسلسل مظاہرے کئے جارہے ہیں۔az30082015
ٹیگس